تازہ ترین خبریں
پاکستان کیلئے نامزد نئے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالے منگل کو
واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے،پاکستان رینجرز
کے ونگ کمانڈر کرنل بلال اور
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ سمیت دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔اپنی
لاہور آمد کے بعد نامزد ہائی کمشنر اسلام آباد روانہ ہوگئے ، قبل ازیں بھارت سے
پاکستان روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نامزد ہائی کمشنر نے کہا کہ مجھے جلد
ازجلد پاکستان پہنچنے کی ہدایات ملی ہیں اور ہائی کمشنر کی حیثیت سے میری یہ کوشش
ہوگی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام کیلئے کام کروں
Post a Comment